ممبئی : شیوسینا نے ہاتھرس گینگ ریپ کیلئے اترپردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کی بنیاد تو رکھ دی لیکن یوپی میں کوئی رام راج نہیں ہے۔ شیوسینا نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے ضمن میں اترپردیش میں جنگل راج ہے۔