نئی دہلی : ایودھیا میں سری رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کاکام چوبیس گھنٹے جاری ہے اور فاؤنڈیشن فلنگ اکتوبر تک مکمل ہوجائے گی۔شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر نیاس کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مندر کی تعمیر کا کام چوبیس گھنٹے جاری ہے ۔ کام 12-12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں کیا جارہا ہے ۔ تقریبا 1 لاکھ 20 ہزار مکعب میٹر ملبہ ہٹا دیا گیا ہے ۔ ایک فٹ موٹی لیئر بچھاتے ہوئے رولر سے کمپیکٹ کرنے میں 4 سے 5 دن لگ رہے ہیں۔ توقع ہے کہ کام اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مندر کی تعمیر میں مصروف تمام مزدور اور انجینئر رام للا کے خصوصی آشیرواد سے صحت مند ہیں۔