رام مندر کی تعمیر کیلئے ایودھیا ٹرسٹ کا کام شروع

   

حکومت کا ایک روپیہ عطیہ ، ہر شہری کو رقم دینے کی ترغیب
نئی دہلی۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے ایودھیا ٹرسٹ نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ حکومت نے اس ٹرسٹ کیلئے اپنی طرف سے سب سے پہلے ایک روپئے کا عطیہ دیا۔ وزارت داخلی اُمور میں انڈر سیکریٹری ڈی مرمو نے یہ رقم ٹرسٹ کے حوالے کی۔ ٹرسٹ کی جانب سے عطیہ جات، گرانٹس، امداد اور دیگر تعاون ہر شہری کی طرف سے رقم کی شکل میں وصول کیا جائے گا۔ ہر شخص ٹرسٹ کے حق میں ایک روپیہ دے گا تو یہ رقم بھاری رقم میں تبدیل ہوجائے گی۔ یہ ٹرسٹ ابتداء میں سینئر وکیل کے پراسارن کی رہائش گاہ سے کام کرے گا۔ بعدازاں ہم ایک مستقل آفس کا انتظام کریں گے۔ حکومت نے کل ہی ایک 15 رکنی آزادانہ ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا تھا جو ایودھیا میں رام مندر بنانے کے انتظامات کرے گی۔