رام مندر کی تعمیر کیلئے تیار کردہ ستون غیرمعیاری

   

انجینئرس اور ماہرین تعمیرات پریشان ، ریت والی زمین سے رکاوٹ
ایودھیا : بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی اجازت سپریم کورٹ سے ملنے کے بعد تعمیری کام شروع کیا گیا ہے۔ اترپردیش کے ایودھیا میں تعمیر ہونے والی رام مندر کا کام شروع ہونے سے پہلے ہی مسائل کا شکار ہوگیا ہے۔ تعمیری کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔ اس سے پہلے مندر کی تعمیر کیلئے بنیادیں ڈالی گئی تھیں ، جو ریت والی زمین ہونے کے سبب بنیاد زمین میں مزید دھنس گئی۔ رام مندر کی تعمیر کیلئے برسوں سے تیار کئے گئے ستون بھی غیرمعیاری پائے گئے ہیں۔ انجینئرس اور ماہرین تعمیرات نے ان ستونوں کا معائنہ کیا تو انہیں دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ یہ ستون ایک بڑی عمارت کی تعمیر کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ کسٹرا ٹرسٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرسٹ ماہرین کے مشورہ پر متبادل انتظامات پر غور کررہا ہے۔