ایودھیا (اترپردیش)۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کی موجودگی میں آج صبح رام للا مورتی کو عارضی مقام پر منتقل کردیا گیا جس سے رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ نئے ڈھانچے میں ساڑھے نو کیلو چاندی کا تاج رام للا کی مورتی رکھی گئی ہے جہاں وہ رام مندر کی تعمیر مکمل ہونے تک رہے گی۔سپریم کورٹ نے نومبر میں دیئے گئے اپنے فیصلے میں یہ اراضی مندر کی تعمیر کیلئے الاٹ کی تھی۔