رام مندر کی تعمیر کی تاریخ کا اندرون 15 دن تعین

   

اجمیر۔ 22فروری(سیاست ڈاٹ کام) شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے خزانچی اور راجستھان میں اجمیر کے تیرتھ راج پشکر واقع برہما ساوتری وید ودیاپیٹھ کے بانی اور قومی سنت گووند دیو گری مہاراج نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ پندرہ روز میں اجودھیا میٹنگ میں مندر کی تعمیر کی تاریخ طے کر لی جائے گی۔پشکر کے وید ودیاپیٹھ کے قیام کے 30 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد تین روزہ پروگرام میں حصہ لینے پشکر پہنچے گری مہاراج نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے دہلی میں ملاقات کرکے مندر کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عظیم الشان بھومی پوجن پروگرام مختلف پہلوؤں کو ذہن میں رکھ کر منعقد کیا جائے گا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔