رام مندر کی تعمیر کے خلاف احتجاج

,

   

درسگاہ جہاد و شہادت کے کارکنوں پر مقدمہ درج
حیدرآباد: دبیر پورہ پولیس نے درسگاہ جہاد و شہادت(ڈی جے ایس) کے کارکنوں کے خلاف مجرمانہ سازش اور منافرت پھیلانے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 4 اگست کو ڈی جے ایس کے کارکنوں نے دبیر پورہ جبار ہوٹل کے پاس رام مندر کی تعمیر کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔ اس احتجاج کے نتیجہ میں پولیس ازخود کارروائی کر تے ہوئے ڈی جے ایس کے سکریٹری صلاح الدین عفان کو گرفتار کرلیا اور تنظیم کے صدر ایم اے ماجد و دیگر کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایودھیا میں بھومی پوجن کے موقع پر شہر میں آج پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کی گئی۔