رام مندر کی تعمیر کے نام پر ووٹ لینے کی کوشش

   

Ferty9 Clinic

مندر کی تعمیر سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری ، ایس پی کا بیان
پریاگ راج : اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں سماج وادی پارٹی نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات کونزدیک آتادیکھ بی جے پی رام مندر تعمیر کا ہورڈنگ لگا کر اب عوام کو گمراہ کر کے اس کا سہرا لینا چاہئے گی۔سما جوادی پارٹی کے ضلع صدر یوگی یادو نے منگل کو کہا کہ اس ہورڈنگ کے سہارے بی جے پی اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش تو کررہی ہے ساتھ ہی عوام سے مزید ایک موقع کی اپیل کررہی ہے۔ مندر کی تعمیر کا کام تو سپریم کورٹ کی ہدایت پرہورہا ہے ۔ بی جے پی کے پاس ترقی اور بہتر حکمرانی کے نام پر عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے اس لئے رام کے نام پر سیاست ہورہی ہے ۔اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی مذہبی جذبات کے بل بوتے پر انتخابی کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ وہ نعرہ ترقی کا لگارہی ہے لیکن کام اِس کے برعکس کررہی ہے۔