نئی دہلی: بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کے فیصلہ آنے کے بعد ہندو مہاسبھا لیڈر سوامی چکراپانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقد م کیا اور کہا کہ مندر کی تعمیر کیلئے رام مندر تعمیر کے سنگ بنیاد میں مسلمانوں کو مدعو کریں گے۔
چکراپانی نے بتایا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اور ہم اس بات کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو پانچ ایکر اراضی فراہم کی جارہی ہے۔رام مندر تعمیرکے سنگ بنیاد کے موقع پر مسلم نمائندوں کوبھی مدعو کریں گے۔“