رام مندر کے لئے مسلم خاندان عہد عتیق کا سکہ وقف کرے گا

   

اعظم گڑھ6مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) نئے مکان کی تعمیر کے لئے بنیاد کی کھدائی کے دوران عہد عتیق کے ملنے والے دو سکوں کو مسلم کنبہ رام مندر کے لئے وقف کرنا چاہتا ہے ۔سکوں کی قیمت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے ۔ضلع اعظم گڑھ کے محمد اسلام کو اپنے مکان کی بنیاد کی کھدائی کے دوران عہد عتیق کے دو ایسے سکے ملے ہیں جس پر رام۔لکشمن کی تصویریں آویزاں ہیں۔اسلام اس سکے کو رام مندر کی تعمیر کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے لئے وہ جلد ہی اجودھیا جاکر مہنت نرتیہ گوپال داس سے ملاقات کر کے سکے ان کے حوالے کریں گے ۔اسلام مہنت سے درخواست کریں گے کہ وہ سکہ فروخت کر کے اس سے دو رقم موصول ہو اس سے وہ رام مندر کی تعمیر میں استعمال کریں ۔