رام ناتھ کووند سلو وینیا کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی صدر

   

زیورچ ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند تین ملکی دورہ سلووینیا ، آئس لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کر رہے ہیں۔ تاہم وہ ایسے پہلے ہندوستانی صدر ہیں جو سلووینیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اتوار کی شب ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو رخی تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے صدر جمہوریہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ سلووینیا پہنچے۔