رام ناتھ کووند سے گورنر اورچیف منسٹر تلنگانہ کی ملاقات

   

حیدرآباد۔6 جنوری(یواین آئی) سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے راج بھون، میں گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ملاقات کی۔رام ناتھ کووند کی قیادت والی کمیٹی ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے امکانات کا جائزہ لینے مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہی ہے ۔