رام نواس گوئل دہلی اسمبلی کے دوبارہ اسپیکر منتخب

   

نئی دہلی24فروری (سیاست ڈاٹ کام )رام نواس گوئل پیر کو دہلی اسمبلی کے عام رضامندی سے دوبارہ اسپیکر منتخب کئے گئے ۔ساتویں دہلی اسمبلی کے پہلے سیشن کی آج ابتدائی ہوئی۔ سیشن 26 فروری تک چلے گا۔ سیشن شروع ہونے پر پہلے نئے اراکین اسمبلی کو حلف دلانے کے لئے مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی (آپ)کے رکن اسمبلی شعیب اقبال کو پروٹیم اسپیکر منتخب کیاگیا۔ اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بعد دوپہر اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہوا جس میں مسٹر گوئل کو دوبارہ اسپیکر منتخب کیا گیا۔ مسٹر گوئل شاہدرہ سے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ گوئل کی عام رضامندی سے اسپیکر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریو ال نے کہا کہ ‘‘مسٹر گوئل اسمبلی کے سینئر رکن ہیں اور بغیر کسی تفریق کے ایوان کو چلاتے ہیں۔ وہ دہلی اسمبلی کے ’بھیشم پتاما ‘ ہیں۔ساتویں دہلی اسمبلی کے انتخاب کے لئے آپ نے 70 میں سے 62 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) (کو صرف آٹھ سیٹوں پر کامیابی ملی ہے ۔ کانگریس کو اس مرتبہ بھی ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے ۔