رام نومی تشدد میں ملوث نوجوان بہار میں گرفتار

   

ہوڑا : مغربی بنگال میں رام نومی جلوس کے دوران پستول کے ساتھ دکھائی دینے والا نوجوان سومی شا آج گرفتار کرلیاگیا۔ 22 سالہ سومی کو ہوڑا میں جلوس کے دوران پستول کے ساتھ دیکھا گیا تھا اور اس کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ضلع ہوڑا میں سالکیا کا متوطن ہے۔ اسے بہار کے ضلع بنگالما میں اس کے رشتہ دار کے مکان سے پکڑا گیا۔ وہ جلوس کے دوران پستول لہراتے ہوئے ناچ رہا تھا۔ جلوس کے موقع پر تشدد پھوٹ پڑا تھا۔