رام نومی پر چیف منسٹر نے بھدرا چلم میں پوجا کی

   

351 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد
حیدرآباد ۔27 ۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج رام نومی کے موقع پر بھدراچلم مندر میں خصوصی پوجا کی اور 351 کروڑ کے مندر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ترقیاتی منصوبہ کے تحت مندر کے توسیعی کام اور گوداوری گھاٹ کی ترقی پر 75 کروڑ خرچ کئے جائیں گے ۔ 180 کروڑ سے انفراسٹرکچر سہولتوں کو ترقی دی جائے گی اور 96 کروڑ مندر کے اطراف کے علاقوں کی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ، ریاستی وزراء کونڈا سریکھا ، پی سرینواس ریڈی ، پی ناگیشور راؤ ، وی سری ہری کے علاوہ ارکان ارلیمنٹ و اسمبلی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف منسٹر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مندر میں خصوصی پوجا کی اور کپڑوں کا تحفہ پیش کیا۔1