سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کے خلاف فوری کارروائی کرنے والے رام پور کے ڈی ایم آنجنے کمار سنگھ کو یوگی حکومت نے ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ یوپی سرکار نے منگل کو انہیں مرادآباد کا کمشنر مقرر کیا ہے۔ آنجنے نے رام پور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی حیثیت سے اپنی پوسٹنگ کے دوران سابق وزیر اعظم خان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔