رام پور : رام پور کی ڈسٹرکٹ و سیشن جج کی عدالت میں جس کا تقرر ہفتہ کے دن کمشنروں نے کیا تھا ، اپنے اثاثہ جات کی ملکیت جو آخری نواب رام پور کے قبضہ میں تھی ، پیش کی ۔ عدالت اب ڈسمبر کی قطعی آخری مہلت سے قبل اس مقدمہ کی روزآنہ سماعت کرے گی ۔ نواب رام پور رضا علی خان 1949ء میں ہندوستان پہنچنے والے پہلے شخص تھے لیکن ان کی جائیداد اور سابق موروثی جائیداد پر اُن کے حقوق برقرار رہے ۔ اُن کا انتقال 1966ء میں ہوا ۔ جب کہ اُن کی عمر 48 سال تھی اور ان کے ورثاء میں 6 لڑکیاں اور 3لڑکے تھے ۔ جائیداد کے 18دعویدار ہیں جن میں سابق ایم پی بیگم نور بانو اور سابق ایم ایل اے کاظم علی خان بھی شامل ہیں ۔ عدالت نے غیر منقولہ اثاثہ جات کی ملکیت کا تعین کرنے کیلئے ارون پرکاش سکسینہ ایڈوکیٹ کو مقرر کیا تھا ۔ خاص باغ محل 350ایکڑ زمین پر ہے ۔ 12ہزار مربع میل رقبے پر آرچرڈ کے گملے ہیں اور تمام غیر منقولہ جائیداد مالیت 2600کروڑ روپئے مقرر کی گئی ہے ۔