رام چرن کی فلم ’’گیم چینجر‘‘ کا گانا’ ’دم تْو دکھا جا‘ کا پرومو ریلیز

   

ممبئی :رام چرن کی فلم ’’گیم چینجر‘‘ اس سال ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی بھی رام چرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ حال ہی میں اس فلم کا ایک نیا پرومو سامنے آیا ہے جسے شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں اداکار زبردست ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس گانے کا نام ’’دم تو دکھاجا’’ ہے۔ اس پرومو ویڈیو کے آخر میں لکھا ہے کہ یہ پورا گانا 30 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔ اس پرومو ویڈیو میں اداکار کے شاندار ڈانس موو دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس گانے کو نقاش عزیز نے گایا ہے اور اس کے بول اننتھا سری رام نے لکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس گانے کی کوریوگرافی مشہور کوریوگرافر گنیش اچاریہ نے کی ہے۔ اب شائقین ان ڈانس اسٹیپس کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور انہیں کاپی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔