بنگلورو۔ 2 ۔ اکتوبر (یو این آئی) مؤرخ اور مصنف رام چندر گُہا کوسال 2025 کے “مہاتما گاندھی سیوا ایوارڈ – کرناٹک” کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس کا اعلان آج ریاستی حکومت نے کیا۔ اطلاعات و تعلقات عامہ کے محکمہ کی جانب سے قائم یہ ایوارڈ اُن شخصیات اور اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے معاشرے میں گاندھیائی قدروں کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے ۔ عصری ہندوستانی تاریخ، سیاسی تحریکات، ماحولیاتی مسائل اور کرکٹ پر اپنے کام کے لیے مشہور رام چندر گُہا کو گاندھیائی فلسفے اور سماج پر مرکوز خیالات کے فروغ میں ان کے شاندار کردار کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا جا رہا ہے ۔ کرناٹک حکومت نے ریاست گیر پروگراموں کے ساتھ گاندھی جینتی مناتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ نوجوان نسل میں سچائی، عدم تشدد، امن اور خدمت کے جذبات جیسی اقدار کو راسخ کرنے کے عزم کی توثیق کرتا ہے ۔