رام گنڈم پولیس کمشنریٹ حدود میں لاک ڈاؤن قواعد میں مزید سختی

   

منچریال /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورونا وائرس کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے اختیار کئے جانے والے لاک ڈاؤن قواعد میں مزید سختی لاتے ہوئے پولیس کمشنریٹ احاطہ میں موجود اضلاع منچریال اور پداپلی میں صبح و شام کے اوقات میں ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی ۔ یہ بات پولیس کمشنر رام گنڈم مسٹر وی ستیہ نارائنا نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کیمرے سے پولیس شہروں اور دیہاتوں محلوں ، گلی کوچوں میں راست نظر رکھے گی اور غیر ضروری باہر گاڑیاں چلانے والوں کو حراست میں لیتے ہوئے کیس درج کیا جائے گا ۔ اور کہا کہ دوکانوں کے پاس سماجی فاصلہ قاوعد پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ غیر ضروری بایئک سے باہر نکلنے والوں کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن قواعد کی لازمی پابندی کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔ ہر ایک شخص لازمی طور پر ماسک استعمال کریں اور اپنے ساتھ لازمی طور پر شناختی کارڈ اور اڈریس پروف رکھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کے آغاز سے ابھی تک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 7500 گاڑیاں ضبط کرلی گیء ہیں اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد گاڑی مالکے عدالت کے ذریعہ اپنے گاڑیاں واپس حاصل کرسکتے ہیں ۔