رام گوپال ورما کے دفتر پر حملہ و توڑ پھوڑ ‘ 8 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ ڈائرکٹر رام گوپال ورما کے دفتر پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ مچانے والے 8 افراد کو بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آج صبح بعض نامعلوم افراد نے آر جی وی کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ مچائی اور ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے بتایا کہ محروس نوجوانوں کا تعلق عثمانیہ یونیورسٹی سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فلم اداکار و سیاستداں پون کلیان کے حق میں احتجاج کرنے والے عثمانیہ یونیورسٹی کے 8طلباء نے یہ کارستانی کی ہے چونکہ رام گوپال ورما کی تلگو فلم ’’ پور اسٹار ‘‘ پون کلیان کی زندگی بھر مبنی ہے۔ اس حملہ کے بعد تلگو فلم ڈائرکٹر کے دفتر پر پولیس پکیٹ تعینات کردیا گیا ہے۔