ہندوستانی ڈومیسٹک سیزن
ممبئی : بی سی سی آئی نے ریاستی اسوسی ایشنوں کو رانجی ٹرافی سے متعلق متعدد متبادل دیئے ہیں کہ وہ یا تو صرف رانجی ٹرافی یا سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی یا پھر دونوں یعنی رانجی ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی برائے 2020-21 کا انعقاد کریں۔ ڈومیسٹک سیزن کے آغاز پر یہ متبادل پیش کئے گئے ہیں جس کا انعقاد کووڈ۔19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ اتوار کے روز ایک ای میل کے ذریعہ بی سی سی آئی نے مختلف ٹورنامنٹس کے متبادل پیش کئے ہیں جن میں سید مشتاق علی ٹی 20 کے ذریعہ سیزن کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ رانجی ٹرافی کا دورانیہ 67 دنوں کے ہے جس کا انعقاد آئندہ سال 11 جنوری تا 18 مارچ ہوگا جبکہ وجئے ہزارے ٹرافی کے انعقاد کے لیے 11 جنوری تا 7 فروری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کے انعقاد کو ترجیح اس لیے دی جارہی ہے کیوں کہ آئندہ سال آئی پی ایل کا آغاز مارچ اور اپریل کے درمیان ہوگا۔