کانپور 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) محمد سیف (123) اور اپیندر یادو (100) کی شاندار سنچری اٹیک کی مدد سے میزبان اترپردیش نے رنجی ٹرافی گروپ ایلیٹ گروپ اے اور بی کے چار روزہ مقابلے کے دوسرے دن اتوار کو بڑودہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 431 رن کا بڑا اسکور بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔جواب میں بڑودہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے تھے ۔ گرین پارک میدان پر دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت آدتیہ واگھمورے (34) اور وشنو سولنکی (34) رنز بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے تھے ۔دن کے کھیل کے ابتدائی سیشن میں کل کے ناٹ آؤٹ بلے باز سیف اور اپیندر نے زبردست اٹیک کئے ۔ اس دوران سیف نے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر کی اپنی چوتھی سنچری مکمل کی۔ لکمل میری والا کی گیند پر مڈ وکٹ پر آؤٹ ہونے سے پہلے سیف 269 منٹ کی اننگز میں 16 چوکے لگا چکے تھے ۔سیف کے آؤٹ ہونے کے بعد اپیندر نے تیزی سے کھیلنا شروع کیا اور اپنی تیسری سنچری مکمل کر لی اگرچہ سنچری مکمل کرنے کی خوشی زیادہ دیر نہیں رہی جب سونل سنگھ کی گیند کو اڑانے کی کوشش میں وہ گلی پر کھڑے کیدار دیودھر کو کیچ تھما بیٹھے ۔ اس وقت ٹیم کا اسکور سات وکٹ پر 421 رن تھا۔ دونوں سنچری میکر کی جانب سے تیار بڑے اسکور کے پلیٹ فارم کو اگرچہ لو آرڈر بلے باز سنبھال نہیں سکے اور دس رنز جوڑ کر باقی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے ۔