رانچی میں قانون کی طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی

   

رانچی 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ میں قانون کی 25 سالہ طالبہ کی مسلح افراد اجتماعی عصمت ریزی کی جس کے بعد پولیس نے تمام 12 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ کی جانب سے درج کرائے گئے ایف آئی آر کے مطابق 24 نومبر کی شام 5.30 بجے یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شہر کے مضافاتی علاقہ سرگرم پور میں موجود تھی۔ جس کے بعد چند افراد نے اُس کے بوائے فرینڈ کو قابو میں کرتے ہوئے لڑکی کا اغواء کرلیا اور قریبی علاقہ بریکلن میں لیجاکر اجتماعی عصمت ریزی کی۔ خاطیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کار، ایک موٹر سائیکل ، پستول اور 8 سیل فونس اور متاثرہ لڑکی سے چھینے گئے سیل فون وغیرہ ضبط کرلئے۔