یش راج فلمس کے بینر پر بنائی گئی پروڈیوسر آدتیہ چوپڑہ کی فلم مردانی 2 کے ٹریلر کی ریلیز عمل میں آئی ہے جسے عوام میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ گوپی پترن کے ڈائرکشن میں بنی اس فلم میں رانی مکرجی نے شیوانی شیواجی رائے نامی ایک دھانسو پولیس آفیسر کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں 21 سالہ وشال جیتھوار کو نگیٹیو کردار میں متعارف کروایا گیا ہے۔ مردانی 2 دراصل سال 2014 میں ریلیز ہوئی رانی مکرجی کی فلم ’’مردانی‘‘ کا سیکویل ہے جسے پردیپ سرکار نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا تھا۔ فلم کو فلم فیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ 13 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی اس فلم کا شائقین کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔