راوت کی بھیما پاٹس کوآپریٹیو شوگر مل کیس میں سی بی آئی سے شکایت

   

ممبئی: شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ ) پارٹی کے لیڈر سنجے راوت نے بھیما پاٹس کوآپریٹیو شوگر مل میں 500 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے سلسلے میں سی بی آئی میں شکایت درج کرائی ہے۔ راوت نے منگل کی صبح میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ مہاراشٹر حکومت اس معاملے کا نوٹس لینے میں ناکام رہی ہے۔ راوت نے کہا کہ انہوں نے سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے ۔ شیوسینا کے لیڈر نے کہا کہ میں نے بھیما پاٹس کوآپریٹیو شوگر مل کے 500 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے بارے میں سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں ایک باضابطہ شکایت درج کرائی ہے ۔ چونکہ فڑنویس نے میری شکایت کو نظر انداز کیا ہے۔ اس لئے میں نے سی بی آئی سے رجوع کیا ہے ۔ دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے ۔