راولپنڈی میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

   

راولپنڈی،18 جولائی (یو این آئی)راولپنڈی میں کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، پولیس نے واقعہ کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں کہوٹہ کے علاقے بھون روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق مقتول ثمر راولپنڈی اسلام آباد میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں اشتہاری تھا، واقعے میں ثمر کا بھائی جنید بھی قتل ہوا،دونوں کا تعلق علیوٹ سے ہے ۔