راولپنڈی : راولپنڈی کے پرانا قلعہ علاقہ میں واقع 74 سالہ قدیم ہندو مندر میں آج نامعلوم افراد نے حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق بنی گلا اسٹیشن میں اس واقعہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مندر کو پہنچنے والے نقصان کو درست کرتے ہوئے تعمیری کام انجام دیئے گئے ہیں۔ مندر کی تزئین نو کے باعث یہاں پر کوئی مذہبی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ حملہ کے وقت مندر میں مورتیاں بھی نہیں تھیں۔ 10 تا 12 افراد کی ٹولی نے مندر میں گھس کر توڑپھوڑ کی تھی۔ مندر کے ایڈمنسٹریٹر اوم پرکاش نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد یہاں پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔