راوڈی ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیر باد کہنے کی خواہاں

   

کیلیفورنیا۔ 26جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) راوڈی کے نام سے پہچانی جانے والی31سالہ امریکن ویمن ریسلر رونڈا راوسی کا ڈبلیو ڈبلیوای سے ممکنہ اخراج ریسل مینیا میں را ویمنز چمپین شپ کیلئے ایک پیچیدہ معاملہ ثابت ہوسکتا ہے۔ رونڈا راوسی ہمیشہ سے بچوں کی خواہشمند ہیں جس کا اظہار وہ کئی مرتبہ کرچکی ہیں اور یہی وجہ ان کے ریسلنگ کیرئیر کو چھوڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ریسل مینیا کے مین ایونٹ میں یہ فیصلہ کریں گی جس میں بیکی لنچ اور شیرولیٹ فلیئر رونڈا کے مدمقابل ہوں گی۔ رونڈا ر اگر ریسلنگ رنگ چھوڑتی ہیں تو یہ سوال بھی اہم ہوگا کہ موجودہ را ویمنز چیمپیئن کو شکست دینے کا اعزاز کس کے پاس جائے گا جو اب تک ناقابل شکست رہی ہیںلیکن ڈبلیو ڈبلیو ای کیلئے زیادہ بڑا مسئلہ اسٹار پاور مزید کم ہونا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے بموجب رونڈا نے 2021 تک کا معاہدہ کررکھا ہے۔گزشتہ سال نومبر میں رونڈا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں شرکت کا تجربہ زبردست رہا لیکن جو توانائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کیلئے لگاتی ہوں، اتنی خاندان کو نہیں دے پاتی تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے کہا ہے کہ رونڈا راوسی اولاد پیدا کرنے کی خواہشمند ہے یا نہیں، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔