راچہ کنڈہ :ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ سے زائد چالانات

,

   

حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں جاریہ سال ماسک کے عدم استعمال کے سلسلہ میں جملہ 108736 چالانات کئے گئے ۔ ملکاجگری زون میں 34205 ، ایل بی نگر زون 35862 ، بھونگیر زون 11951 اور ٹریفک ونگ کی جانب سے 26718 افراد کو چالان کیا گیا ۔ شہر کے علاوہ دیگر کمشنریٹ میں راچہ کنڈہ ماسک کے عدم استعمال کے بارے میں مقدمات اور چالانات میں آگے ہے۔ ر