راچہ کنڈہ پولیس کا انوکھا اقدام ہیلمٹ ‘ لائسنس و انشورنس سہولیات کی فراہمی

   

حیدرآباد ۔ /14 ستمبر (سیاست نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور کے خلاف راچہ کنڈہ پولیس نے انوکھے اقدام کا آغاز کیا ہے ۔ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پولیس نے ہیلمیٹ دلایا ۔ لائیسنس نہ رکھنے والوں کے لائیسنس اور انشورنس نہ رکھنے والوں کیلئے انشورنس کی سہولیات کو پہونچانے کا اقدام کیا ۔ اس انوکھے اقدام سے شہری الجھن کا شکار ہوگئے ہیں کہ آخر کیا ہورہا ہے ۔ تاہم پولیس نے اپنی ٹریفک قوانین کے متعلق تفصیلات سے آگہی کروائی اور اس کے فائدہ اور نقصانات کا تذکرہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈائرکٹر جنرل پولیس اور کمشنر پولیس راچہ کنڈہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی پی ٹریفک مسٹر دیویا چرن نے آج اس انوکھے اقدام کا آغاز کیا ۔ پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک ملکاجگیری مسٹر اے سرینواس نے بتایا کہ رنگ روڈ پر یہ اقدام کیا گیا ۔ چالانات اور جرمانوں کے بجائے شہریوں کو ہیلمٹ خرید کر دی گئی ۔ پولیس نے ان ہیلمٹ کو کم قیمت میں دلایا اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری کریں ۔