راچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں 14 انسپکٹران پولیس کے تبادلے

   

حیدرآباد 4 مئی (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں 14 انسپکٹرس کے تبادلے کئے گئے۔ وی سنتوش کمار جو پوسٹنگ کے انتظار میں تھے، انھیں حیات نگر ڈی آئی کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔ مرلی موہن ڈی ڈی کو چوٹ اپل ٹریفک انسپکٹر، جی سدھاکر جو پوسٹنگ کے انتظار میں تھے انھیں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں مقرر کیا۔ بی ستیہ نارائنا سی سی آر بی کو سائبر کرائم پی ایس مقرر کیا گیا۔ ایم رمیش ایس ایچ او یادگیری گٹہ ٹاؤن کا تبادلہ ایس ایچ او بھونگیر پی ایس مقرر کیا گیا۔ کے سریش ایس ایچ او بھونگیر ٹاؤن کا تبادلہ اسپیشل برانچ رچہ کنڈہ مقرر کیا گیا۔ اشوک ریڈی سائبر کرائمس (ای او ڈبلیو) کا تبادلہ ایس ایچ او عبداللہ پور میٹ کیا گیا۔ بی انجی ریڈی ایس ایچ او عبداللہ پورمیٹ کا تبادلہ کرائمس (ای او ڈبلیو کیا گیا۔ بی بھاسکر سی آئی سیل رچہ کنڈہ کا تبادلہ ایس ایچ او یادگیری گٹہ ٹاؤن کیا گیا۔ پرتاپ ریڈی جو پوسٹنگ کا انتظار کررہے تھے انھیں سی آئی سیل رچہ کنڈہ مقرر کیا گیا۔ جے ہنمنتو جو پوسٹنگ کا انتظار کررہے تھے انھیں ڈی ڈی کے ساتھ شی ٹیم مقرر کیا گیا۔ ٹی مہیش جو پوسٹنگ کا انتظار کررہے تھے انھیں ڈی ڈی کے ساتھ سی سی آر بی رچہ کنڈہ مقرر کیا گیا۔ ایم شنکر جو پوسٹنگ کا انتظار کررہے تھے انھیں یادگیری گٹہ رورل سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا۔ ایم کنڈل راؤ یادگیری گٹہ رورل سرکل کا تبادلہ ایس ایچ او آلیر کی حیثیت سے کیا گیا۔ (ش)