ایرٹیل سے معاہدہ ، حیدرآباد سٹی پولیس کے مماثل نمبرات کا انتخاب
حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کے بعد اب رچہ کنڈہ پولیس کے فون نمبرات بھی بدلتے جارہے ہیں۔ موجودہ بی ایس این ایل سرویس کو خیرباد کہتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے ایرٹیل سرویس کو اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ایرٹیل سے معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔ پولیس رچہ کنڈہ کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم مئی سے نئے نمبرات کا استعمال عمل میں آئے گا۔ رچہ کنڈہ پولیس نے بھی اس کیلئے سیریز کا انتخاب کرلیا ہے جو حیدرآباد سٹی پولیس کی سیریز سے مماثلت رکھتی ہے۔ 9490617 کے بجائے اب 871266 سے نمبرات کا آعاز ہوگا اور آخری چار نمبر مختلف رہیں گے۔ یکم مئی سے رچہ کنڈہ پولیس کنٹرول روم کا نمبر 8712662100 رہے گا جبکہ ڈپٹی کمشنرس آف پولیس کے نمبرات اس طرح رہیں گے۔ ملکاجگیری 8712662002 ۔ ڈی سی پی ایل بی نگر 8712662003 ۔ ڈی سی پی مہیشورم 8712662004 ۔ ڈی سی پی یادادری 8712662005 ۔ ڈی سی پی ٹریفک I، 8712662009 ۔ ٹریفک II، 8712662010 ۔ ڈی پی کرائم 8712662011 ۔ ڈی سی پی سائبر کرائم 8712662008 ۔ ڈی سی پی ویمن سیفٹی 8712662012 ۔ اے سی پی شی ٹیم 8712662040 ۔ اس کے علاوہ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے تمام 45 پولیس اسٹیشنوں کے اسٹیشن ہاوز آفیسرس کے نمبرات بدل چکے ہیں۔ع