راکنگ اسٹار یش کی فلم ٹاکسک کی ریلیز کا اعلان

   

بنگلورو، 30 اکتوبر (آئی اے این ایس) راکنگ اسٹار یش کی ایکشن و ڈرامہ سے بھرپور فلم ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس اپنی مقررہ تاریخ 19 مارچ 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی جن میں فلم کی ریلیز میں تاخیر کی بات کہی جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کا پوسٹ پروڈکشن اور وی ایف ایکس کام اپریل میں ہی شروع ہوگیا تھا، جب یش ممبئی میں رامائن کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس وقت فلم کا آخری مرحلہ بنگلورو میں فلمایا جا رہا ہے، جبکہ جنوری 2026 میں بڑے پیمانے پر تشہیر شروع کیے جائیں گے۔ ترن آدرش نے لکھا افواہیں بند کریں! یش کی اگلی فلم ٹاکسک میں کوئی تاخیر نہیں فلم 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا شیڈول بالکل درست ہے اور یہ اگادی، گْڑی پڈوا اور عید کے تہواروں کے موقع پر ریلیزکی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلم انگریزی اورکنڑ دونوں زبانوں میں بیک وقت شوٹ کی گئی ہے اور اسے ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم سمیت کئی زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم گیتو موہنداس کی ہدایت کاری میں بنی ہے، جبکہ اسے وینکٹ کے نارائنا اور یش نے مشترکہ طور پر کے وی این پروڈکشنز اور مانسٹر مائنڈ کریئیشنز کے بینر تلے تیار کیا ہے۔ پروڈکشن کمپنی کے وی این پروڈکشنز نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی،140 دن باقی… اس کی تیز رفتار موجودگی آپ کا وجودی بحران بن جائے گی۔فلم دنیا بھر میں 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز تاریخ ایک بڑے فیسٹیول فریم میں آرہی ہے، جس میں گڑی پڈوا، اگادی اور عید شامل ہیں، جس سے فلم کے باکس آفس پر شاندار آغازکی توقع ہے۔ فلم کے جی ایف کے بعد یش کی واپسی کے باعث مداحوں میں ٹاکسک کے لیے بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے، اور یہ فلم 2026 کی سب سے بڑی ریلیز بننے جا رہی ہے۔