راکٹ داغنے سے پانچ اسرائیلی شہری زخمی

   

مشمیریٹ ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک راکٹ جو تل ابیب کے شمالی علاقہ میں داغا گیا تھا جس کی وجہ سے ایک مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں پانچ اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کی فوج نے قبل ازیں بتایا تھاکہ غزہ پٹی سے ایک راکٹ اسرائیل کی جانب داغا گیا تاہم ایک خاتون ترجمان نے اس تعلق سے مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ البتہ مشمریٹ میں واقع جو مکان راکٹ کی زد میں آیا اس میں آگ لگ گئی جس میں چار اسرائیل معمولی طور پر اور ایک اسرائیلی شہری شدید طور پر زخمی ہوگیا جس کا علاج کیا جارہا ہے۔ یاد رہیکہ مشمیریٹ غزہ پٹی سے 80 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ راکٹ حملہ ایک ایسے حساس وقت کیا گیا ہے جب 9 اپریل کو اسرائیل میں انتخابات منعقد شدنی ہیں۔ راکٹ داغے جانے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنا دورہ امریکہ مختصر کردیا اور اسرائیل کیلئے روانہ ہوگئے۔