طرابلس۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہفتے کے روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ہوائی اڈے پر راکٹ داغے جانے کے بعد پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ۔ لیبیا میں طرابلس ہی واحد فعال ہوائی اڈا ہے۔ ہوائی اڈے پر راکٹ اس وقت داغا گیا، جب وہاں دو مسافر جہاز لینڈ کر رہے تھے۔ اس واقعے کے بعد حکام نے اعلان کیا تھا کہ ہوائی اڈے پر پروازیں تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔
سویوز خلائی جہاز خلائی اسٹیشن سے جڑ نہ سکا
ماسکو۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انسان نما روبوٹ لے کر جانے والا روسی خلائی جہاز آج ہفتے کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑنے کی کوشش میں ناکام رہا۔ پہلی کوشش میں ناکامی کے بعد اب یہ جہاز جڑنے دوبارہ کوشش کریگا۔ سویوز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے فقط سو میٹر دور تھا، جب اسے خلائی اسٹیشن سے جوڑنے کی کوشش روکنا پڑی۔
