راکھی برلا دہلی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر منتخب

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی ایم ایل اے راکھی برلا کو اتفاق رائے سے دہلی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔ چہارشنبہ کو انوہں نے لگاتار دوسری بار اسی عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے برلا کے نام کی تجویز پیش کی جو منگول پوری حلقہ انتخاب کی نمائندگی کرتی ہیں۔ برلا نے انہیں ڈپٹی اسپیکر منتخب کرنے پر تمام اراکین اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔