حیدرآباد۔راکھی تہوار کے موقع پر سسرال جانے سے انکار کے بعد خاتون نے خودکشی کرلی۔ عنبر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ خاتون سواپنا نے خودکشی کرلی۔ سواپنا عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن روی پرساد کی بیوی تھی ۔ سال 2018 میں ان کی شادی ہوئی تھی۔ راکھی تہوار کے موقع پر شوہر نے بیوی سے اپنے مائیکے چلنے کی خواہش کی تھی لیکن اس خاتون نے انکار کردا۔ جس کے بعد اس خاتون کا شوہر اپنے بچوں کو لیکر دادادادی سے ملانے چلا گیا۔جس کے بعد سواپنا کی والدہ نے بھی اسے نصیحت کی کہ تہواروں کے موقع پر سسرال جانا چاہیئے۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکراس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔