راکھی ساونت کے شوہر عادل گرفتار

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں۔ اس کے بعد سے راکھی ساونت مسلسل پریشان ہیں۔ اب ان کی زندگی سے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ راکھی اور ان کے شوہر عادل درانی کی شادی ٹوٹنے کے دہانے پر ہے۔ راکھی ساونت نے عادل درانی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے عادل درانی کو حراست میں لے لیا۔ راکھی ساونت نے الزام لگایا تھا کہ عادل درانی ان کے پیسوں کا غلط استعمال کر رہے ہیںاور ان کی والدہ کی موت عادل درانی کی وجہ سے ہوئی ہے۔