راکیش استھانہ کو عدالت میں شخصی حاضری کا حکم

   

نئی دہلی۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج سی بی آئی ڈائرکٹر سے کہا کہ 10 فروری کو شخصی طور پر حاضر ہوں۔ عدالت نے کہا کہ اگر ایجنسی اس کے سابقہ اسپیشل ڈائرکٹر راکیش استھانہ سے متعلق رشوت کیس کی تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام ہوجائے تو ملزم کو بہ نفس نفیس عدالت میں موجود رہنا پڑے گا۔ جسٹس ویبھو باکھرو نے سی بی آئی کی سرزنش کی کہ وہ کیس کی تکمیل میں ناکام ہوئی ہیں۔