راکیش ٹکیت کو جان سے مارنے کی دھمکی واٹس ایپ پر پیغام کا الزام، پولیس میں ایف آئی آر درج

   

لکھنؤ: ایک نوجوان نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے والے رہنما بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) کے ترجمان راکیش ٹکیت کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔وہ واٹس ایپ پر میسج بھیج کر بد سلوکی اور بیہیودگی کررہاہے ۔ بی کے یو کے ممبر کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ لونی کا رہائشی وپن کمار جو بھارتیہ کسان یونین کا ممبر ہے ، نے تحریر میں پولیس کو بتایا کہ تقریباًایک ماہ سے بی کے یو کے ترجمان راکیش ٹیکت کو ایک موبائل نمبر سے کال آرہی ہے۔ فون کرنے والا گالی بکتا رہتا ہے ۔ احتجاج کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ پربھی میسجز بھیج کر بیہودگی کررہاہے ۔ بی کے یو کے لیڈر راکیش ٹکیت نے وضاحت کی کہ ا س کو نظرانداز کیا ، لیکن وہ بدزبانی اور دھمکی آمیز کالوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اسے واقعے کا پتہ چل گیا۔ اس کے بعد انہوں نے موبائل نمبر اور پیغامات کی تصاویر کھینچ کر کوشامبی پولیس اسٹیشن میں تحریر دی ۔ پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کی اب تک کی چھان بین میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کے موبائل کا لوکیشن آگرہ ڈویژن کے فیروز آباد کی ہے ۔ پولیس نمبر کی تفصیلات حاصل کررہی ہے ۔ متاثرہ کی تحریر پر آئی ٹی ایکٹ اور دھمکی دینے کے معاملے میں ایک رپورٹ درج کی گئی ہے ۔ ملزم کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔