نئی دہلی :اتر پردیش اسمبلی الیکشن سے قبل ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ کو لے کر بی جے پی اپنی شبیہ بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس تعلق سے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘ کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ راکیش ٹکیت نے اناج سے بھری بوری (پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اشتہار) کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’مودی-یوگی کا تو بس تھیلا ہے، اس کے اندر اناج تو کسان نے بھرا ہے۔‘ وہ مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ وہ جمعہ 6 اگست کو لکھنو جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یو پی میں اس بار آرپار کی لڑائی ہوگی۔