لکھنو: بھارتیہ کسان یونین سے متعلق بڑی خبر آرہی ہے۔ یہاں کسان آندولن کا اہم چہرہ رہے راکیش ٹکیٹ کو بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ وہیں ان کے بھائی نریش ٹکیٹ کو بھی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ راجیش چوہان کو صدر بنایا گیا ہے۔بھارتیہ کسان یونین کے بانی آنجہانی چودھری مہندر سنگھ ٹکیٹ کی برسی کے موقع پر اتوار 15 مئی کو لکھنو میں واقع گنا کسان سنستھان میں بی کے یو قائدین کا اہم اجلاس ہو، جس میں ٹیٹ برادران کے خلاف یہ فیصلہ لیا گیا۔ ٹکیٹ فیملی کے خلاف کسانوں میں ابھری اس ناراضگی کے بعد بھارتیہ کسان یونین میں دو گروپ کے اشارے ہیں۔دراصل بھارتیہ کسان یونین کے کئی اراکین تنظیم کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ناراض نظر آئے۔ ان کسان لیڈران کا الزام ہے کہ راکیش ٹکیٹ نے اپنے سیاسی بیانات اور سرگرمیوں سے ان کی غیر سیاسی تنظیم کو سیاسی شکل دے دی۔ناراض کسان قائدین کی قیادت کر رہے بھارتیہ کسان یونین کے نائب صدر ہرنام سنگھ ورما کی رہائش گاہ پر راکیش ٹکیٹ تنظیم کے ناراض لیڈروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ حالانکہ اس میں کامیابی نہیں ملنے پر وہ واپس مظفر نگر لوٹ گئے۔