راک اسٹار مک جیگر کے قلب کا آپریشن

   

لاس اینجلس۔2اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مشہور و معروف راک اسٹار مک جیگر کے قلب کا آپریشن ہونے والا ہے ۔ رولنگ اسٹون میگزین کے مطابق ان کے قلب میں ایک والوؤکو تبدیل کرنا ہے جس کے بعد انہیں صحت مند ہونے میں تقریباً دو ہفتے لگ جائیں گے اور اسطرح وہ اپنے 20اپریل تا 29جولائی شمالی امریکہ کے کنسرٹ میںشریک نہیں ہوپائیں گے ۔