نیویارک ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریسلر سے اداکار بننے والے ڈی جانسن (راک) کو فوپ کی فہرست میں دنیا کا سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والا مرد اداکار قرار دیا گیا ہے جن کی گذشتہ 12 مہینے میں 89.4 ملین ڈالر (640 کروڑ روپئے) آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں ان کی تنخواہ فلموں سے حاصل ہونے والے 7 لاکھ ڈالر فی ایپیسوڈ کی آمدنی شامل ہے۔ علاوہ ازیں کپڑے، شوز اور ہیڈفونس سے حاصل ہونے والی رائلٹیز شامل ہیں۔ ان کے بعد سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے اداکاروں میں رابرٹ ڈاونی جونیر اور اکشے کمار شامل ہے۔