نئی دہلی ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے کامیاب ترین بیٹسمین اجنکیا راہانے راجستھان رائلز سے دہلی کیاپٹلس منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ 2020ء آئی پی ایل میں دہلی کی نمائندگی کریں گے۔ پنجاب سے روی چندرن اشون کے بعد راجستھان سے راہانے کی دہلی منتقلی ٹیم کو مزید مضبوط بنارہی ہے۔