راہانے 33 برس کے ہوگئے

   

نئی دہلی۔ ہندستانی کرکٹ ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے اتوارکو 33 برس کے ہوگئے اور ان کے یوم پیدائش پر کپتان ویراٹ کوہلی اور بی سی سی آئی نے ٹوئٹ کرکے رہانے کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات دی ہیں۔کوہلی نے لکھا ہیپی برتھ ڈے جنکس۔ آپ کو امن اور بہت ساری خوشیاں اور آپ کے ساتھ کئی مزید یادگار شراکت داری نبھانے کی امید۔ بی سی سی آئی نے رہانے کی 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 115رنز کی شاندار اننگز کا ویڈیو شائع کرتے ہوئے لکھا ، ہندستانی ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹوئٹ کیا کہ اجنکیا رہانے کو یوم پیدائش کی مبارکباد۔ اب تک 183بین الاقوامی میچوں میں 7920رنز اور اپنی کپتانی میں انہوں نے ہندستان کو 2020-21 میں آسٹریلیا کے خلاف 2-1 سے بارڈر۔گواسکر ٹرافی میں تاریخی جیت دلائی۔رہانے کی اہلیہ رادھیکا نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔رہانے کی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹلس نے رہانے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ‘جنکس کو یوم پیدائش کی مبارکباد۔ ان کے ایک کلاسک شاٹ کی طرح۔ ممبئی انڈینس نے بھی رہانے کو مبارکباد دی۔ رہانے کی اسٹیٹ ٹیم ممبئی ہے ۔