کلکتہ : مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ راہل ابھی بچے ہیں میں ان کے بارے میں کیا کہوں ۔ اس سے قبل انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ممتا بنرجی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی اور ممتا بنرجی کے کام کرنے کا طریقہ یکساں ہے اور دونوں جمہوریت کو برداشت کرنے تیار نہیں ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ ممتابنرجی نریندرمودی کی طرح عوام سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں ۔
راہل گاندھی نے کہاتھا کہ کیا ہمارے نوجوانوں کو روزگار ملا ؟ کیا کسانوں امدا ملی ؟ ممتا بنرجی بھی مودی کی طرح جھوٹے وعدے کررہی ہیں ۔ جب صحافیوں کی جانب سے ممتا بنرجی سے سوال کیا گیا کہ راہل گاندھی نے آپ کی پارٹی پر الزامات عائد کررہے ہیں ۔ اس بارے میں آپ کیا کہیں گی ؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ راہل گاندھی ابھی بچے ہیں ، چھوٹا بچہ کچھ بھی کہتا ہے ۔ اب میں اس کے بارے میں کیا کہوں ۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ۱۱؍ اپریل سے جملہ سات مراحل میں انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔ اور نتیجہ ۲۳؍ مئی کو آئے گا ۔