نئی دہلی:مہنگائی کے معاملے پر احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو 6 گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ دراصل کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے آج مہنگائی اور بے روزگاری پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے پارلیمنٹ سے راشٹرپتی بھون تک مارچ نکالا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی مارچ میں شرکت کی، حالانکہ مارچ کو وجے چوک پر روک دیا گیا تھا اور ارکان پارلیمنٹ وہیں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس کے بعد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔