نئی دہلی، 29 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے اڈوپی میں شری پییجاؤرا مٹھ کے مہنت شری وشویشا تیرتھ سوامی کے انتقال پر گہرے رنج کا ظہار کیا۔شری وشویشا تیرتھ سوامی کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔مسٹر گاندھی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘‘اڈوپی میں پیجاؤرا مٹھ کے شری وشویشا تیرتھ سوامی کے انتقال کی خبر سے کافی دکھ ہوا۔ میری تعزیت دنیا بھر میں پھیلے ان کے پیروکاروں کے ساتھ ہے ۔ اوم شانتی سوامی جی 88 برس کے تھے ۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ۔